November 17, 2026

ٹیکنالوجی کی دنیا بدل چکی ہے، جس کا ثبوت ایران میں حالیہ اے آئی حملہ ہے جہاں اسرائیل اور امریکہ

IMG-20260309-WA0230

ٹیکنالوجی کی دنیا بدل چکی ہے، جس کا ثبوت ایران میں حالیہ اے آئی حملہ ہے جہاں اسرائیل اور امریکہ نے Palantir اور Claude جیسے جدید ٹولز کی مدد سے محض 60 سیکنڈز میں ایک پیچیدہ آپریشن مکمل کیا۔ 6 ماہ کا ڈیٹا، گارڈز کی لوکیشن اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا چند لمحوں میں تجزیہ کر کے 30 پریسیژن میزائلوں کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنانا جدید جنگی حکمت عملی کا نقطہ عروج ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے! ہمیں اب گوگل، میٹا اور ایلون مسک کی محتاجی چھوڑ کر چین کی طرح اپنے مقامی سرچ انجنز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور محفوظ کمیونیکیشن نیٹ ورک بنانے ہوں گے۔ جب تک ہم اپنی کمپیوٹر چپس، سیٹلائیٹ سسٹم اور ذاتی ڈیٹا بیس تیار نہیں کرتے، ہمارا دفاعی، نظریاتی اور تجارتی ڈیٹا عالمی طاقتوں کے رحم و کرم پر رہے گا۔ اب وقت ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل غلامی سے نکل کر ٹیکنالوجی میں خود کفالت کی منزل حاصل کرے۔