فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت جنگی جرم ھے۔معصوم بچوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری جنگ نہیں
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔
ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت جنگی جرم ھے۔معصوم بچوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری جنگ نہیں نسل کشی ھے۔غزہ کی تباھی پر اگر مسلم حکمران اور امت اکھٹی ھوجاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔عرب ممالک امریکہ اسرائیل کے جرم میں برابر کے شریک ھیں۔تمام تراڈے امریکہ عرب سرزمین پر ھیں جہاں سے حملے ھورھے ھیں۔ان خیالات کا اظہار المصطفے فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل محمد شاھد سیالوی اور کوارڈنیئٹر چمیوٹ حمید گل سدھو نے ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے اس موقع پر افواج پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا۔پاک فوج ھی اس وقت امت کی امید ہے۔اللہ تعالی کرم وفضل سے پاکستان دشمن کے عزائم پہلے کی طرح خاک میں ملائے گا۔آخر میں اسرائیل امریکہ کی تباھی اور ایران فلسطین کے مجاہدوں کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔