*اوول آفس میں دعاوں کا اجتماع ، جنگی جنون پر مذہبی پردہ ، دہکتی ہوئی جنگ کی آگ میں ٹرمپ نے ’مذہبی تڑکا‘ لگا دیا ، پادریوں سے دعا کروائی گئی،۔
*اوول آفس میں دعاوں کا اجتماع ، جنگی جنون پر مذہبی پردہ ، دہکتی ہوئی جنگ کی آگ میں ٹرمپ نے ’مذہبی تڑکا‘ لگا دیا ، پادریوں سے دعا کروائی گئی،۔۔۔!!!*
چند گھنٹے قبل امریکہ بھر سے پادری وائٹ اؤس میں جمع ہوئے اور رومن ایمپائر کے
“شہنشاہ ڈونلڈ ٹرمپ”
کی ایران کےبخلاف فتح کے لئے اجتماعی دعاء کرائی
یہ وہی قوم ہے جس نے انسانیت کو یہ خوشخبری دی تھی
“ریاست اور سیاست میں خدا کا راستہ روک دیا جائے تو قوم ترقی کرتی ہے۔”
اب کوئی جا کر ان کو بتائے کہ بیٹا جی صرف دعاؤں سے بات بنتی تو امام کعبہ 80 سال سے ہر 27 رمضان کو فـلسـطـین کی آزادی کے لئے جو دعائیں کراتا ہے ، وہ رنگ نہ لاچکی ہوتیں ؟
غزوہ بدر کا سب سے بڑا سبق ہی یہ ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے جنگ کے لئے تیاری پہلے کی اور دعاء کے لئے ہاتھ اس کے بعد اٹھائے۔۔۔
خود قرآن کہتا ہے کہ دشمن کے خلاف تیاری کرکے رکھو۔۔
عربوں نے دشمن کو اڈے دیدیئے، اور ایران نے اسی دشمن کے خلاف تیاری والے حکم پر عمل کیا
نتیجہ سب کے سامنے ہے !