November 17, 2026

نوابشاہ۔رپورٹ۔انور عادل خانزادہ دوڑ کا رہائیشی نو ماہ سے بھائی کے قاتلوں کی

IMG-20260306-WA0309

نوابشاہ۔رپورٹ۔انور عادل خانزادہ دوڑ کا رہائیشی نو ماہ سے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں سزائیں دلانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،صدمے میں والد بھی فوت،دوڑ پولیس پر بھاری رشوت کے عوض کیس سی کلاس کرنے کا الزام،ریلوے ملازمین پر بھی جھوٹے بیانات درج کرانے کا الزام دوڑ کے نزدیکی علاقے گوٹھ غلام نبی 77 نصرت کے رہائیشی عبدالزاق بروہی نے الزام عائد کیا ہے کہ انکے بھائی سومر بروہی کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزمان سے دوڑ پولیس نے بھاری رشوت وصول کرکے قتل کیس کو سی کلاس کردیا ہے،اور ملزمان ہمیں قتل اور اغواء کی دھمکیاں دے رہے ہیں،اور ہمیں ملزمان سے شدید جانی و مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،انہوں نے بتایا کہ بتاریخ13/06/2025کو رات کے تقریبا ایک بجے دوڑ تھانے سے کال کرکے بتایا گیا کہ ریلوے ٹریک سے ایک شخص کی لاش ملی ہے آکر شناخت کرلیں جس پر میں اپنے والد الھورایو بروہی اور بھائی رمضان بروہی کے ہمراہ دوڑ اسپتال پہنچا،اور لاش کی شناخت کی جوکہ میرے بھائی کی تھی،جسکی گردن کٹی ہوئی تھی،لاش کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد دفنایا گیا۔میرے بھائی کو مذکورہ ملزمان نے تیز دھار آلے سے گردن کاٹ کرقتل کیا،اور لاش ریلوے ٹریک پر پھینک دی،میں نے قتل کیس کے اندراج کے لئے دوڑ تھانے سے رجوع کیا مگر پولیس نے میری ایف آئی آر درج نہیں کی،میں نے علاقے کے معززین کو بھی شکایت کی مگر انہوں نے بھی ہماری کوئی مدد نہیں کی،جس پر میں نے ایڈیشنل سیشن کورٹ سے رجوع کیا،اور عدالت کے حکم پر دوڑ پولیس نے میری ایف آئی آر درج کی۔دوڑ تھانے کے تحقیقاتی آفیسر انسپیکٹر ابرار علی رند نے اپنی رپورٹ میں 13/06/2025 ریلوے ٹریک سے لاش ملنے کی تاریخ درج کی ہے۔جبکہ انکی رپورٹ کے ساتھ منسلک مسافر ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسکے ہیلپر کے تحریری بیانات میں تاریخ 12/06/2025درج ہے،انہوں نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ریلوے ٹریک پر ایک انسانی جسم دیکھا جسکے زندہ یا مردہ ہونے کا معلوم نہیں انہوں نے ریلوے حکام کو اطلاع دی۔انہوں نے لاش کی موجودگی کا ٹریک بھی نہیں بتایا کہ اپ ٹریک پر لاش موجود تھی کہ ڈاؤن ٹریک پر لاش تھی،جبکہ اس کیس کے پہلے تحقیقاتی آفیسر نظر محمد وسان نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ کراچی سے پنجاب جانے والی قراقرم ایکسپریس کے ڈرائیور نے نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اپنے آپ کو ٹرین کے سامنے دے کر خودکشی کی ہے،اور لاش ریلوے پٹری پر پڑی ہوئی ہے،انہوں نے جاکر دیکھا ایک لاش ریلوے پٹریوں کے پاس موجود تھی جسکا سر جسم سے الگ،چہرہ مسخ شدہ تھا جبکہ جسم پر کوئی بھی زخم نہیں تھا۔جبکہ دوڑ ریلوے اسٹیشن کے نائیٹ پیٹرول مین احمد علی لاشاری اور الہی بخش لاشاری کے تحریری بیانات کے مطابق 09 اپ علامہ اقبال سے بندہ ہٹ ہوا ڈرائیور کا نام ذوالفقار علی اکبر علی سہتو اسکے ساتھ کمپنی کررہا تھا 08اپ تیز گام کے ڈرائیور بشیر احمد سے بھی تصدیق ہوئی۔علامہ اقبال ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسکے ہیلپر کے بیانات کے مطابق انہوں نے انسانی جسم ریلوے ٹریک پر دیکھا،دوڑ ریلوے اسٹیشن کے عملے کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس اپ سے بندہ ہٹ ہوا(ٹکرایا)اور اسکی تصدیق تیز گام ٹرین کے ڈرائیور سے ہوئی یہ ریلوے ٹرین کے ڈرائیور اور عملے کے الگ الگ بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس نے جان بوجھ کر کیس خراب کیا ہے،کئی گھنٹے لاش ریلوے ٹریک پر موجود رہی،اور ریلوے ٹریک سے گزرنے والی درجنوں ٹرینوں نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا،ایسا کیسے ہوسکتا ہے،لاش صحیح سلامت رہی عبدالرزاق بروہی نے الزام عائد کیا کہ۔دوڑ پولیس کے انسپیکٹر ابرار حسین رند نے اپنی رپورٹ میں اس قتل کو خودکشی قرار دیا ہے،اور تحریر کیا ہے کہ مقتول نے اپنے آپ کو ٹرین کے نیچے دے کر خودکشی کی ہے۔ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کرنے والے شخص کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتے ہیں،جبکہ میرے بھائی کی لاش صحیح تھی صرف اسکی گردن کٹی ہوئی تھی،پولیس کے متضاد بیانات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس نے بھاری رشوت وصول کرکے میرے بھائی کا قتل کیس خراب کیا ہے،اسی صدمے میں میرے والد الھورایو بروہی کا بھی دو ماہ قبل انتقال ہوگیا ہے،انہوں نے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں سزائیں دلوانے اور پولیس کے خلاف کاروائی کے لئے اعلٰی حکام کو درخواستیں بھی ارسال کیں مگر ان پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے عبدالرزاق بروہی نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے،اور دوڑ پولیس کے خلاف کاروائی کی جائے،اور کیس کی ازسر نو تحقیقات کراکر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے