November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)رمضان المبارک کے مقدس ایام پھلوں کے نرخوں

Screenshot_2026-03-04_182809

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)رمضان المبارک کے مقدس ایام پھلوں کے نرخوں میں کمی واقع نہ ہو سکی ، پھلوں کے ریٹ آسمان پر پہنچ گئے،روزہ دار شہری شدید پریشان حال ،شہری حلقوں کا متعلقہ اداروں سے نوٹس لیکر صارفین کو منافع خوروں سے بچانے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے ایام میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی پھلوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے سکھر کی فروٹ مارکیٹ سمیت سکھر کی شاہراو¿ں پر بھی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے ، رمضان کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے لیکن افسوس پھلوں کے ریٹ میں کوئی کمی نہیں ہو پائی ہے ، ایسا لگ رہا فروٹ روزہ دار عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں ،سکھر شہر میں بیورو آف سپلائیز اینڈ پرائسز اور مارکیٹ کمیٹی کے دفاتر و عملہ موجود ہونے کے باوجود فروٹ کی قیمتیں بڑھنا سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے مارکیٹ کمیٹی فروٹ فروخت کا سرکاری نرخنامہ جاری کرکے بیس سے پچاس روپے دوکاندار و ریڑھی بانوں سے وصول کرکے اپنے فرائض سے سبکدوش ہوکر بیٹھ جاتا ہے دوکاندار اس نرخنامہ کو نمایاں جگہ پر ڈسپلے کرنے کے بجائے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں اور من مانی قیمت وصول کرتے ہیان یہی وجہ ہے کہ صارفین کو کبھی مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ نرخوں پر فروٹ دستیاب نہیں ہوتے ہیں انتہائی افسوس کیساتھ رمضان المبارک کے ایام میں بھی عوام منافع خورمافیا کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں شہریوں نے کمشنراور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے صرف کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے سرکاری سطح پر نرخ مقرر کرکے اور ان پر عملدرآمد کراکر صارفین کو منافع خوروں سے بچایا جائے تاکہ روزہ دار و عام شہری فروٹ سے استفادہ حاصل کر سکے۔