November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )سول ڈیفنس سکھر اور ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی

IMG-20260306-WA0290

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )سول ڈیفنس سکھر اور ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سکھر کے مشترکہ تعاون سے رائزنگ کڈز اسکول اینڈ گرلز کالج سکھر میں فائر سیفٹی، فرسٹ ایڈ اور ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکھر شہر کے مختلف نجی اسکولوں کے اساتذہ اور عملے نے شرکت کی۔ورکشاپ کے دوران سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر ڈاکٹر سعید اعوان نے شرکاء کو فائر سیفٹی، ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی حالات میں ریسکیو کے طریقہ کار کے حوالے سے انتہائی آسان اور عملی انداز میں تربیت فراہم کی۔ انہوں نے آگ لگنے کی صورت میں فوری اقدامات، فائر ایکسٹینگویشر کے درست استعمال اور حادثات کے وقت ابتدائی طبی امداد کی اہمیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ورکشاپ کی مہمانِ خصوصی میڈم حمیدہ جتوئی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی تربیت نہایت ضروری ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں طلبہ اور عملے کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے سول ڈیفنس سکھر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیتی سرگرمیاں تعلیمی اداروں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ورکشاپ کے آرگنائزر امیر الدین عباسی (ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر) اور ذیشان احمد کلوڑ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سکھر) تھے جبکہ پروگرام کی میزبانی جمیل احمد شیخ، ایڈمنسٹریٹر رائزنگ کڈز اسکول اینڈ گرلز کالج سکھر نے کی۔آخر تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے تربیت کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے سول ڈیفنس سکھر کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس نوعیت کی مزید تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا سکھر تمام پرائیویٹ اسکولوں میں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے لالا عمران میرانی،فیاض احمد،ریاض احمد صدیقی و دیگر موجود تھے۔