November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی: رکشہ سے 33 کلو پھیکی چھالیہ اور بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا برآمد

IMG-20260306-WA0289

سکھر (بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی: رکشہ سے 33 کلو پھیکی چھالیہ اور بڑی مقدار میں گٹکا/ماوا برآمد، ملزم گرفتار سکھر پولیس نے ممنوعہ نشہ آور اشیا کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک مرتبہ پھر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نواں گوٹھ کے علاقے میں 33 کلوگرام پھیکی چھالیہ اور بڑی مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد فرقان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی پولیس پارٹی دورانِ گشت نواں گوٹھ کے علاقے شانِ خدا مسجد کے قریب پہنچی تو مشکوک رکشہ پر سوار ایک شخص کی حرکات مشکوک نظر آئیں۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے رکشہ کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں 33 کلوگرام پھیکی (ٹوٹی ہوئی) چھالیہ اور مختلف اقسام کا تیار شدہ گٹکا اور ماوا برآمد ہوا۔ یہ تمام اشیا صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی جاتی ہیں اور صوبہ سندھ میں ان کی فروخت اور نقل و حمل پر پابندی ہے۔ملزم محمد فرقان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا جبکہ برآمد شدہ ممنوعہ اشیا اور رکشہ کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم کو تھانہ اے سیکشن منتقل کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اس کے ممکنہ نیٹ ورک، سپلائی چین اور دیگر ملوث افراد تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔یہ کارروائی ایس ایس پی سکھر کی خصوصی ہدایات پر سماجی برائیوں اور نوجوانوں کی صحت کو تباہ کرنے والی نشہ آور اشیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں سکھر بھر میں گٹکا، ماوا اور چھالیہ کی سمگلنگ اور فروخت کے خلاف متعدد کارروائیاں کی جا چکی ہیں اور اس سلسلے میں کئی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی سماجی برائیوں کے خلاف معلومات فراہم کریں تاکہ متعلقہ افسران فوری ایکشن لے سکیں۔