November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان اہم نیوز)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشرہ منصور سے بس

IMG-20260306-WA0278

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی دعا ان اہم نیوز)اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشرہ منصور سے بس اسٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی، جس کی قیادت خصوصی طور پر عرفان علی کھوسو نے کی۔ملاقات کے دوران بس اسٹینڈ کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد نے روڈ کی خستہ حالی، نکاسی آب کے ناقص نظام، صفائی ستھرائی کی کمی، واٹر فلٹر پلانٹ، اسٹریٹ لائٹنگ کے مسائل اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی گارڈ کی تعیناتی اور اور گرین بیلٹ کی بحالی کے امور بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بشرہ منصور نے ٹرانسپورٹ عہدیداران کو یقین دلایا کہ متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے جلد ان منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا تاکہ بس اسٹینڈ پر آنے والے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ٹرانسپورٹرز نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ کے تعاون سے بس اسٹینڈ کے مسائل جلد حل ہوں گے اور شہریوں کو صاف، محفوظ اور بہتر ماحول میسر آئے گا۔