ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پپلز کالونی گلی نمبر سات مسجد قادریہ والی گلی میں گٹروں کی
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پپلز کالونی گلی نمبر سات مسجد قادریہ والی گلی میں گٹروں کی حالت خراب کوڈا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں ۔ نمازی حضرات کو مسجد میں جانے کے لئے دشواری کا سامنا ہے گلی میں نہ تو کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑی آ سکتی ہے، نہ رکشتہ اور نہ ہی خدانخواستہ، اگر گلی میں کوئی بیمار ہو جائے۔ تو ایمبولنس بھی نہیں گزر سکتی۔ اہل محلہ نے کہا کہ خدارا رحم کریں۔اہلیان محلہ کی MPA & MNA اعجاز الحق اور چوہدری غلام مرتضیٰ سے گزارش ہے، کہ یہ کام جو پچھلے ڈیڑھ سال سے رکا ہوا ہے۔ اسے پورا کروایا جائے۔
اور اہلیان محلہ کے مسائل کو سن کر ان تمام مسائل کو حل کیا جائے ۔