نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی زیر صدارت رمضان المبارک اور یومِ علیؓ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی زیر صدارت رمضان المبارک اور یومِ علیؓ کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی سربراہی میں ایس ایس پی آفس میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی، جس کا مقصد ماہِ رمضان بالخصوص 21 رمضان المبارک *(یومِ علیؓ)* کے موقع پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔اس اہم اجلاس میں ضلع بھر کے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، معززین اور امن کمیٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی، جن میں شامل تھے۔اہلِ سنت و جماعت کے معزز علماء کرام۔اہلِ تشیع کے اکابرین اور عزاداری کمیٹیوں کے نمائندے۔پیس کمیٹی شہید بینظیر آباد کے ممبران۔پولیس کے اعلیٰ افسران اور متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز۔اجلاس کے اہم نکات اور فیصلے۔اجلاس کے دوران 21 رمضان المبارک کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے افسران کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں کی مکمل کلیئرنس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔تمام مکاتب فکر کے علماء نے اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ شرپسند عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے۔دورانِ جلوس عوام کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دینے پر بھی غور کیا گیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کا پیغام۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے کہا کہ امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس اور عوام کے درمیان تعاون ہی سے ہم ایک پرامن ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔ 21 رمضان المبارک کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس الرٹ رہے گی۔علماء کرام اور معززین نے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضلع میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔