November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان م لاین نیوز ) ممتاز سماجی رہنما حاجی محمد فرید

IMG-20260305-WA0318

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان
م لاین نیوز ) ممتاز سماجی رہنما حاجی محمد فرید قریشی کے مدرسہ دارالقران نصرت کالونی نمبر چار کے زیر اہتمام ختم القران کی تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی تقریب کا اغاز نعت رسول مقبول پیش کی گئی اس تقریب کے مہمان خصوصی خطیب اللہ مسجد مفتی عبدالباری تھے اس موقع پر مفتی عبدالباری نے اپنے خصوصی بیان میں فرمایا کہ قران مجید کی عظمت حفظ قران کی سعادت اور والدین کی ذمہ داریوں پر کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم بھی دلائے انہوں نے کہا کہ حافظ قران اللہ تعالی کا خاص بندہ ہوتا ہے اور قیامت کے دن حافظ قران کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا جب کہ اس کے والدین کو بھی عزت و تکریم کا تاج پہنایا جائے گا حافظ قران خاندان کے 10 افراد کو جنت میں لے کر جائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قران پاک سنانا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے رمضان کے مبارک مہینے میں اللہ تعالی نے قران نازل فرمایا رمضان کا مہینہ قیام کا مہینہ ہے جاگنے کا مہینہ ہے عبادت کا مہینہ ہے انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اتنا طویل قیام فرماتے تھے کہ اپ کے پیر سوج جایا کرتے تھے انہوں نے فرمایا کہ فجر کی نماز سورہ یاسین کی تلاوت اور اشراق کی نماز پڑھنے سے دل کو سکون اور کاروبار میں اللہ پاک خیر و برکت فرماتے ہیں مفتی عبدالباری نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں ہم سب کو چاہیے رمضان شریف کے پورے روزے رکھے تو نمازیں پڑھیں تراویح پڑھنے کا اہتمام کریں اور قران پاک کی خوب تلاوت کریں اس عمل کو کرنے سے اب دنیا اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ قیام کیا تو اللہ تعالی اس بندے کے گزشتہ گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں تقریب کے اختتام پر مفتی عبدالباری نے اجتماعی دعا بھی کرائی جس میں ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کی بھلائی اور نوجوان نسل کی دینی تربیت کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی اس تقریب میں حاجی محمد انیس قریشی قاری محفوظ الرحمان شیخ عبداللہ مفتی ذکر الرحمان شیخ امداد اللہ محمد ادریس قریشی محمد سلمان محمد حسن عبدالحئی محمد احسن اہل علاقہ کی بڑی تعداد اور روزنامہ اخبار نو کے بیورو چیف محمد عمران قریشی نے خصوصی شرکت کی