November 17, 2026

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہراور گردونواح میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے

Screenshot_2026-02-28_190008

ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہراور گردونواح میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں، خصوصاً شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین اور بچوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں بلکہ بعض اوقات چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے مستحق افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہارون آباد کے بازاروں اور شاپنگ مراکز میں بھکاریوں کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ خواتین اور بچے جب خریداری کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں تو انہیں جگہ جگہ بھکاریوں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو بعض اوقات زبردستی رقم طلب کرتے اور ہراساں کرتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق پیشہ ور بھکاری گروہوں کی صورت میں کام کر رہے ہیں اور بعض عناصر چوری جیسی وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ ان افراد کی موجودگی سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے اور خریدار خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ شہری حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے اصل مستحق اور نادار افراد کا حق بھی مارا جا رہا ہے، کیونکہ لوگ دھوکہ دہی کے ڈر سے ضرورت مندوں کی مدد سے گریز کرنے لگے ہیں۔شہریوں نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے، ان کے نیٹ ورکس کی نشاندہی کی جائے اور مستحق افراد کے لیے باقاعدہ حکومتی نظام کے تحت امداد کا بندوبست کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا بحال ہو سکے اور خواتین و بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔