November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمۂ تعلیم حکومت پنجاب کا ایک اور علم دوست اقدام،ضلع

IMG-20260302-WA0062

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) محکمۂ تعلیم حکومت پنجاب کا ایک اور علم دوست اقدام،ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں کے ای سی سی رومز کے لیے ضروری سامان فراہم کردیاگیا۔ محکمۂ تعلیم حکومتِ پنجاب کی جانب سے تعلیمی معیار کی بہتری اور طلبہ کو جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم اور علم دوست اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ضلع خوشاب کے سرکاری اسکولوں میں قائم ای سی سی رومز کے لیے ضروری تعلیمی و تدریسی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی نے مختلف سرکاری سکولوں میں یہ سامان تقسیم کرتے ہوءے اسے حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ای سی سی رومز کے لیے بچوں کی عمر اور نفسیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگ برنگی کرسیاں، میزیں، تعلیمی چارٹس، لرننگ کٹس، کھلونے، وائٹ بورڈز اور دیگر معاون تدریسی مواد مرحلہ وار مہیا کیا جارہا ہے تاکہ ننھے طلبہ کو خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔ تعلیمی آفیسرز کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ابتدائی جماعتوں کے بچوں میں سیکھنے کا شوق پیدا کرنا اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماحول فراہم کرنا ہے۔ ای سی سی رومز کی فعالیت سے نہ صرف بچوں کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ان کی اسکول سے وابستگی بھی مضبوط ہوگی۔
والدین اور سماجی حلقوں نے محکمۂ تعلیم پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے فروغِ تعلیم کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سہولیات سے سرکاری اسکولوں پر عوام کا اعتماد مزید بحال ہوگا اور نجی اداروں کی جانب رجحان میں بھی کمی آئے گی۔
یاد رہے کہ حکومت پنجاب تعلیم کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے، جن کا بنیادی مقصد ہر بچے کو معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنا ہے۔ ضلع خوشاب میں ای سی سی رومز کے لیے سامان کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔