November 17, 2026

ءپاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر نائب صدر اور ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کا ضلع حب کی عوام کے لئے اہم پیغام

IMG-20260302-WA0018

ءپاکستان پیپلزپارٹی کے سنئیر نائب صدر اور ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کا ضلع حب کی عوام کے لئے اہم پیغام

میں دل کی گہرائیوں سے حب کے باشعور عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر موقع پر میرے حق میں بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور اپنے دیے گئے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہے۔ آپ سب نے جس اتحاد، حوصلے اور جمہوری شعور کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ یہ حب کے عوام کی سیاسی پختگی اور شعور کا واضح ثبوت بھی ہے۔

میں حب کے ہر بزرگ، نوجوان، خواتین اور کارکنان کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مشکل حالات کے باوجود سچ اور حق کا ساتھ دیا اور جمہوری اقدار کی پاسداری کی۔ آپ کا اعتماد میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور اسی کے ساتھ ایک بھاری ذمہ داری بھی ہے جسے میں پوری دیانتداری اور خلوص کے ساتھ نبھانے کے لیے پُرعزم ہوں۔

ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا اور کسی صورت رکے گا نہیں۔ حب کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی، تعلیم، صحت، روزگار اور بنیادی سہولیات کی بہتری میرا مشن ہے اور میں اس مقصد کے حصول کے لیے پہلے سے زیادہ محنت اور جدوجہد جاری رکھوں گا۔

میں واضح کرنا چاہہتاتوں کہ میں کوئی بڑا یا معتبر لیڈر نہیں بلکہ آپ عوام کا ایک خادم اور ورکر ہوں۔ میری سیاست کا مقصد عہدہ یا اختیار نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے اور میں ہمیشہ اسی جذبے اور اسی حیثیت سے آپ کے درمیان رہ کر کام کرتا رہوں گا۔

میں اپنے تمام ساتھیوں، پارٹی کارکنان اور عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر مرحلے پر میرا حوصلہ بڑھایا، ساتھ دیا اور اعتماد کا اظہار کیا۔ آپ سب کی یہی محبت اور اعتماد میری طاقت ہے اور یہی مجھے مزید خدمت کے جذبے سے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

ان شاء اللہ ہم سب مل کر حب کو ترقی، خوشحالی اور امن کا گہوارہ بنائیں گے اور ایک روشن مستقبل کے لیے اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔