November 17, 2026

خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔مسعود پزشکیان

IMG-20260301-WA0191(1)

خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ ہے۔مسعود پزشکیان

آیت اللہ علی خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا کہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ ہے۔گزشتہ روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا پہلا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتےہیں، انتقام کافرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ ہے۔دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہِ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔عباس عراقچی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای عزت، حکمت اور استقامت کا ایک دائمی ورثہ چھوڑ گئے،ایسی عظیم شخصیت کی شہادت بلاشبہ ایک بڑا نقصان اور دل خراش غم ہے،جو پرچم آیت اللہ خامنہ ای نے بلند کیا، اسے مزید بلندیوں تک پہنچائیں گے۔