November 17, 2026

آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر، کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دیگی۔

IMG-20260301-WA0196

آیت اللہ اعرافی قیادت کونسل کے فقیہ مقرر، کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دیگی۔

علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکےفرائض انجام دینے والی 3 رکنی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہوگئے۔

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی کو قیادت کونسل کا فقیہ مقررکردیاگیا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہا ہے کہ قیادت کونسل عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دےگی، علی رضا اعرافی ایرانی سپریم لیڈرکےفرائض انجام دینے والی عبوری کونسل کے رکن مقرر ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تین رکنی کونسل میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیاسپریم لیڈرمنتخب کیے جانے تک یہ کونسل رہبرکے فرائض انجام دےگی۔