برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا۔
برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا۔
برطانوی طیارے مربوط علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر
برمنگھم(نمائندہ صغیر عالم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی طیارے مشرق وسطیٰ میں آسمان میں موجود ہیں اور برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ برطانوی طیارے مربوط علاقائی دفاعی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ،ضروری ہے کہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کی طرف لوٹا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس اور خطے کے دیگر رہنماؤں سے بھی بات کی جارہی ہے۔