November 28, 2026

حساس ادارے کے تربیت یافتہ سابق اہلکار کا اپنے گھر میں ق.ت.ل : خدارا اپنے گھروں کا خیال رکھیں ،

FB_IMG_1772269852402

حساس ادارے کے تربیت یافتہ سابق اہلکار کا اپنے گھر میں ق.ت.ل : خدارا اپنے گھروں کا خیال رکھیں ، بلاوجہ شک نہ کریں ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔لاہور پولیس کی تفتیشی مہارت کا ایک اور منہ بولتا ثبوت : کئی سال پہلے کی بات ہے رانا عمر دراز لاہور کے ایک تھانے میں بطور تفتیشی تعینات تھے ، ایک روز اطلاع ملی کی حساس ادارے کے ایک سابق اہلکار کو گھر میں دوران ڈ۔کیتی ق۔ت۔ل کردیا گیا ہے ، یہ اہلکار اعلیٰ تربیت یافتہ تھا مگر اب گھر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا تھا ، رانا عمر دراز اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔ مق۔تول باہر کھلے صحن میں ایک مچھر دانی لگی چارپائی پرلیٹا تھا مچھر دانی جوں کی توں برقرار تھی اس شخص کو ایک ہی گو۔لی ماتھے پر لگی تھی جسکا سکہ نیچے زمین پر پڑا تھا مگر خول کہیں نہ ملا ۔ مق۔تول کی اہلیہ اور دو بیٹیاں گھر میں موجود تھیں جنہوں نے بتایا کہ کچھ لوگ دیوار پھلانگ کر آئے لوٹ مار کی اور انکے سربراہ خانہ کو گو۔لی مار کر لاکھوں روپے اور زیورات لے کر فرار ہو گئے ، سب سے پہلا شک جو رانا عمر دراز نے کیا وہ اس بات پر تھا کہ مق۔تول سونے کی پوزیشن میں تھا ، گھر میں لوٹ مار ہوئی تو وہ جاگا کیوں نہیں ۔ اور اگر وہ دوران لوٹ مار گہری نیند سویا رہا تو ڈا۔کوؤں کو کیا پڑی کہ اسے لازما گو۔لی مارنا پڑ گئی ، دوسری بات جہاں اہل خانہ نے بتایا اس 12 فٹ سے اونچی دیوار پر اندر اور باہر سے کہیں بھی ہاتھ پیروں کی رگڑ کے کوئی نشانات نہ تھے ، حالانکہ دیواریں عام طور پر گرد آلود ہوتی ہیں اور بغور دیکھا جائے تو ان پر نشانات پائے جاتے ہیں ، ایسا بھی کوئی نشان نہ ملا ۔۔۔۔ جب مق۔تول کی بیوی اور بیٹیوں سے علیحدہ علیحدہ پوچھ گچھ کی گئی تو تینوں کے بیانات بھی میچ نہیں کررہے تھے ، اس پر پولیس اہلکاروں نے گھر کے ارد گرد جائزہ لیا تو گھر کی پچھلی جانب ایک خالی پلاٹ میں پستو۔ل پڑا مل گیا ، اس پستو۔ل کو حفاظت سے فارنزک والوں کو دے دیا گیا کہ وہ اس سے فنگر پرنٹس لے لیں ،فارنزک والوں نے اس دوران خاتون اور اسکی بیٹیوں کے فنگر پرنٹس بھی لے لیے ۔ رانا عمر دراز نے ایک تکنیک آزمائی ، ابھی فنگر پرنٹس کی رپورٹ نہیں آئی تھی لیکن انہوں نے خواتین کو کہہ دیا کہ پستو۔ل پر آپ کے فنگرپرنٹس پائے گئے ہیں ، اب سچ سچ سارا واقعہ بتا دیں ۔۔ اس پر خاتون نے کچھ دیر بعد جو کہانی سنائی وہ کچھ یوں تھی ۔۔۔ جب انکا شوہر ملازمت پر تھا تو اس نے بیوی کو اپنا لائسنسی پستو۔ل چلانا سکھایا تھا کہ گھر میں اکیلی ہوتی ہو اور جوان بیٹیاں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ تمہیں پستو۔ل چلانا آتا ہو ، جب شوہر ریٹائرمنٹ کے بعد گھر بیٹھ گیا تو اسکے کردار پر شک کرتا جب کہ اسکی عمر 50 سال سے زائد تھی وہ اپنی بیٹیوں کے کردار پر بھی سوالات اٹھاتا رہتا انہیں گھر سے باہر نہ جانے دیتا طرح طرح کی پابندیاں لگاتا اس طرح چند ماہ میں شوہرنے تینوں ماں بیٹیوں کی زندگی اجیرن کردی ۔ خاتون نے بیٹیوں کے ساتھ ملکر پروگرام بنایا کہ ایسے تو زندگی گزارنا مشکل ہے اس شکی مزاج شخص سے جان چھڑائیں ، خاتون نے ق۔ت۔ل کی ذمہ داری اپنے سر لے لی اور بیان دیا کہ ق۔ت۔ل کا منصوبہ بھی اسکا ہے اور شوہر کو گو۔لی بھی نیند کے دوران اس نے خود ماری پھر واردات کو ڈ۔کیتی کا رنگ دیا کہ ہم خواتین پر کون شک کرے گا جب کہ علاقہ میں آئے روز یہ وارداتیں ہو رہی ہیں ۔۔۔۔۔