103

‏*ارشد شریف شھید کیس اسلام آباد ہائی کورٹ* ‏سینئر صحافی حامد میر کی شہید ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر سماعت

‏*ارشد شریف شھید کیس اسلام آباد ہائی کورٹ*

‏سینئر صحافی حامد میر کی شہید ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائر درخواست پر سماعت

‏اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایچ او تھانہ رمنا کو اصل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں طلب کر لیا

‏ہم نے سپریم کورٹ کے آرڈرز کی تصدیق شدہ کاپیاں جمع کروا دی ہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

‏حامد میر نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست دائر کی ہے، چیف جسٹس

‏آپ عدالت کو بتا دیں کہ یہ کیس کیسے بالواسطہ یا بلاواسطہ سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے، چیف جسٹس

‏جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کیا لکھا گیا ہے؟ چیف جسٹس کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار

‏جے آئی ٹی رپورٹ ابھی مکمل نہیں، کینیا کے ساتھ ایم ایل اے معاہدے پر بات چل رہی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

‏جے آئی ٹی میں ایک سال سے زائد کے عرصے سے کچھ نہیں ہوا؟ چیف جسٹس عامر فاروق

‏حامد میر صاحب پر 2014 میں حملہ ہوا، جوڈیشل کمیشن بنا، وکیل درخواست گزار

‏افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ ہوتا نہیں ہے، رپورٹس آ جاتی ہیں لیکن وہ فائلز کا حصہ ہی رہ جاتی ہیں، چیف جسٹس

‏اسپیشل جے آئی ٹی کی سربراہی کون کر رہا ہے؟ چیف جسٹس عامر فاروق

‏6 دسمبر کو سپریم کورٹ مجھ نے سوموٹو نوٹس لیا اور مینڈیٹ کا تعین بھی کر دیا، چیف جسٹس

‏اسپیشل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تو حکومت نے بنائی ہے اُس نے کیا کیا، چیف جسٹس

‏ابھی کینیا کے ساتھ میوچل لیگل اسسٹنس کیلئے معاہدے پر کارروائی جاری ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

‏رپورٹ کا کچھ حصہ لیک ہوا تو کینیا نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل

‏سپریم کورٹ نے انوسٹی ٹیم کو حکم دیا کہ وہ رپورٹ کا حصہ لیک ہونے کی انکوائری کرے، منور اقبال دوگل

‏وفاقی حکومت کیسے آسانی سے اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

‏ایس ایچ او تھانہ رمنا اصل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں، چیف جسٹس عامر فاروق

‏پتہ تو چلے کیس میں پیشرفت کیا ہوئی ہے، چیف جسٹس عامر فاروق

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

‏عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں