میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی اے ٹی سی سے سیشن کورٹ منتقلی سے متعلق
میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی اے ٹی سی سے سیشن کورٹ منتقلی سے متعلق نظرثانی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ سرکٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے نامزد ملزمان کی درخواست قابل سماعت قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں پولیس کے جعلی مقابلے میں قتل کئے جانے والے عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے سرکٹ بینچ نے دفعہ 23 اے کے تحت مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا عدالت کے باہر مدعی کے وکیل عبدالعزیز لغاری نے بتایا کہ عدالت نے 22 دسمبر 2025 کا اصل موقف برقرار رکھتے ہوئے نامزد ملزمان کی نظرثانی درخواست سننے کا حکم جاری کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نظرثانی درخواست کی سماعت میرٹ پر کی جائے گی مدعی کے وکیل عبدالعزیز لغاری نے کہا کہ قانون کے مطابق نظرثانی درخواست میں معمولی غلطی ہو تو اسے اصل حالت میں بحال کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے علاوہ نظرثانی درخواست کو کسی صورت بحال کرنے کا کوئی قانون موجود نہیں جس پر آئندہ سماعت پر اپنے دلائل پیش کرنے کریں گے اس سے قبل عدالت نے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔