November 17, 2026

جیکب آباد (نامه نگار) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سندھ دوست کمیٹی کی اپیل پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر اور اساتذہ تنظیموں نے ایک بڑا

IMG-20260226-WA0213

جیکب آباد (نامه نگار) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سندھ دوست کمیٹی کی اپیل پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر اور اساتذہ تنظیموں نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے شهید اللہ بخش سومرو پارک سے احتجاجی جلوس نکالا جو ڈی سی چوک پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہوگیا، جہاں شرکاء نے سڑک بلاک کردی۔
دھرنے میں سندھ دوست کمیٹی کے انتظار حسین چھلگری، ندیم قریشی، حاجی گل حسن سومرو، محمد عالم کوسو، انجمن تاجران کے صدر میر احمد علی بروہی، جے یو آئی کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری، ایس ٹی پی کے عبدالحمید سرکی، گسٹا کے نصیب اللہ خان کوسو، پی پی پی شہید بھٹو کے نور محمد منجھو، جماعت اسلامی کے محمد ابوبکر سومرو، جسقم کے وارث خان جکراڻي، پی ٹی الف کے عبدالجبار کوسو، بی این پی کے گلاب جان مینگل، ڈومکی اتحاد کے عبدالفتاح ڈومکی، لوئر اسٹاف کے محمد مراد لغاری، متحدہ کوسا موومنٹ کے محمد امین کوسو اور سی ڈی ایف کے جان اوڈھانو سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد میں بدامنی عروج پر ہے اور روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں ڈکیتی، لوٹ مار اور چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس کی غفلت کے باعث جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوچکے ہیں اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
مظاہرین نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ بدامنی کا فوری نوٹس لے کر شہر میں امن و امان بحال کیا جائے اور شہریوں سے لوٹی گئی نقد رقم، موٹر سائیکلیں اور موبائل فون سمیت دیگر سامان برآمد کرکے واپس دلایا جائے۔