سینئر صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اکرام الدین
سینئر صحافی انیلہ شاہین کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اکرام الدین
ان کے انتقال سے صحافتی برادری ایک مخلص اور قابل آواز سے محروم ہو گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پشاور کے سینئر صحافی انیلہ شاہین کےانتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ صحافی انیلہ شاہین کے انتقال سے صحافتی برادری ایک مخلص اور قابل آواز سے محروم ہو گئی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ صحافی انیلہ شاہین کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی انہوں نے پیشہ ورانہ، دیانت، جرآت مندی اور اصول پسندی کے باعث صحافتی حلقوں میں عزت و احترام حاصل کیا جو قابل تعریف ہے۔ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تعالٰی مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔