سیپکو نے سحر اور افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے
سیپکو نے سحر اور افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ کہیں بھی سحر و افطار میں ایک منٹ کی بھی بندش نہیں کی جارہی ہے
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سپرینٹنڈنگ انجنیئر سیپکو شکارپور صابر علی بگٹی اور ایگزیکٹو انجنیئر ایکسیئن عرفان علی سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ،وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی ہدایات اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو اعجاز احمد چنہ کے احکامات کی روشنی میں سیپکو کی جانب سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کیے گئے ہیں اور اس سارے عمل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے جس کے لیے ہمارے افسران سحرو افطار کے وقت دفاتر میں ۔موجود ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ شکارپور سرکل شکارپور، کندھکوٹ کشمور اور جیکب آباد اضلاع پر مشتمل ہے اور اس سرکل میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے 21 شکایتی مراکز ہیں ہمارے 19 گرڈ اسٹیشن ہیں ، ،113 فیڈرز تین ڈویژنزاور13 سب ڈویژنز ہیں اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ شکارپور سرکل میں کہیں بھی بجلی کی فراہمی بند نہ ہو اور اگر کوئی بھی مسئلہ ہو تو اسے فوری طور پر حل کیا جاسکے جس کے لیے ہمارے افسران اور عملہ ہر وقت الرٹ ہے اور اگر کسی صارف کی شکایت آتی ہے تو اسے فوری طور پر حل کرلیا جاتاہے ان کا کہنا تھا کہ شکارپور سرکل میں بجلی کے صارفین کو بھرپور ریلیف دیا جارہاہے جس کے لیے ہم کھلی کچہریاں بھی لگا رہے ہیں اور ہمارے دفاتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ہم نے سی ای او سیپکو انجنیئر اعجاز احمد چنہ کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کی جانے والی کھلی کچہریوں میں زائد بلنگ اور ڈیٹکشن بلوں کی مد میں لاکھوں روپے کا ریلیف دیا جاچکا ہے بجلی چوری روکنے کے لیے ہم کام کررہے ہیں اور نادہندگان سے وصولی مہم بھی جاری ہے