November 17, 2026

اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور اینکر فائزہ شیرازی جنوبی ایشیائی کالم نگار کونسل کی ایگزیکٹو

IMG-20260225-WA0293

اسلام آباد(راجہ نورالہی عاطف سے) نامور اینکر فائزہ شیرازی جنوبی ایشیائی کالم نگار کونسل کی ایگزیکٹو رکن مقرر، عوامی ،سماجی ، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداورنیک خواہشات کااظہار۔ جنوبی ایشیائ کالم نگار کونسل کی طرف سے
سینئر اینکر فائزہ شیرازی کو کونسل کا ایگزیکٹو ممبر مقرر کر دیا گیا ہے۔
فائزہ شیرازی کی صحافت کے شعبے میں غیر متزلزل وابستگی، پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ میڈیا نمائندگی کے عزم نے انہیں اس باوقار منصب کا حق دار بنایا ہے۔ میڈیا کے میدان میں ان کی خدمات دیانت داری، بصیرت اور اخلاقی صحافت کے اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہیں۔
توقع کی جاتی ہے کہ ان کی قیادت، وژن اور وسیع تجربہ جنوبی ایشیا میں معیاری صحافت کے فروغ، علاقائی تعاون اور مثبت مکالمے کے فروغ کے مشن کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر راجہ نورالہی عاطف ،سئنیر صحافیوں ایم نوردین ، سیٹھ ثمر سلطان، ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک شوکت حیات کھارا، تصور عباس بھٹی اور دیگر نے معروف اینکر فائزہ شیرازی کو دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کے نئے منصب میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔