اسرائیلی درندگی: غزہ میں فلسطینی خواتین کی میتوں سے اعضا نکالنے کا انکشاف۔
اسرائیلی درندگی: غزہ میں فلسطینی خواتین کی میتوں سے اعضا نکالنے کا انکشاف۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
برطانیہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی سیاستدان جیریمی کوربن نے ایک ویڈیو بیان میں غزہ کی صورتحال سے متعلق نہایت سنگین انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی خواتین کی میتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔جیرمی کوربن کے مطابق انہیں الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سے گفتگو کے دوران بتایا گیا کہ بعض لاشیں ایسی حالت میں واپس کی گئیں جن میں جسمانی اعضا موجود نہیں تھے۔دوسری جانب اس بیان نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی بحث کا نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔کوربن، جو اس وقت آزاد رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے سرگرم ہیں، نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد میتیں بند بکسوں میں موصول ہوئیں اور جب انہیں کھولا گیا تو صورتحال تشویشناک تھی۔ انہوں نے اس معاملے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام طویل عرصے سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور اسرائیلی درندگی کے ایسے انکشافات اس المیے کو مزید گہرا کرتے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ فوج کے بین الاقوامی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل نے کہا کہ اسرائیلی افواج بین الاقوامی قوانین اور داخلی ضوابط کے تحت کام کرتی ہیں اور اس نوعیت کے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیمیں اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات پر زور دے رہی ہیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔