میرپورخاص (شاھدمیمن): میرپورخاص کے سابق ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ نوکری دلوا نے بہانے 39 لاکھ روپوں کا فراڈ، مجھے اپنے دیے چک پر گرفتار کروایا: سابق ایڈمنسٹریٹر محمد عیسیٰ راجڑ
میرپورخاص (شاھدمیمن): میرپورخاص کے سابق ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ نوکری دلوا نے بہانے 39 لاکھ روپوں کا فراڈ، مجھے اپنے دیے چک پر گرفتار کروایا: سابق ایڈمنسٹریٹر محمد عیسیٰ راجڑ
میرپورخاص میونسپل کمیٹی کے سابق ایڈمنسٹریٹر محمد عیسیٰ راجڑ نے مختلف افسران اور صحافیوں کو بذریع پوسٹ ایک درخواست دی ہے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران ملک نامی شخص، جو خود کو صحافی
کہلواتا تھا، ان سے میڈیکل میں داخلہ دلوانے کے بہانے 32 لاکھ روپے لیے۔ اس درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کے بیٹے کے میڈیکل میں داخلے کے لیے عمران ملک کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں 27 لاکھ روپے بھیجے اور 5 لاکھ روپوں کا چیک دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میڈیکل میں داخلہ نہ ملا تو انہوں نے پیسے طلب کئے، جس کے بعد عمران ملک نے ڈرامہ رچا کر ان پر 5 لاکھ روپوں کے چیک دینے کی میرپور پرانی تھانے پر ایف آئی آر درج کروائی اور انہیں اس وقت کے SHO ہالیپوٹو اور سب انسپکٹر غالب کے ذریعے گرفتار کروا کر لاک اپ میں ڈال دیا اور ان کی تصاویر وائرل کر دیں۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت ان کی جیب میں ایک لاکھ روپے پڑے تھے، وہ پیسے سب انسپکٹر نے نکال لیے۔ عیسیٰ راجڑ نے مزید بتایا ہے کہ کیس سے ہاتھ اٹھانے اور انہیں آزاد کرانے کے لیے عمران ملک، اس کے دوست وسیم علی شاہ، رضا رند اور فلک شیر نے ان کے بیٹے کو بلیک میل کیا اور 10 لاکھ روپے کیس روم وصول کی اور 2 لاکھ روپوں کے چیک لیے۔ سابق ایڈمنسٹریٹر نے اپنی درخواست میں مزید بتایا ہے کہ ان کے ساتھ 39 لاکھ روپوں کا فراڈ کیا گیا اور خاموش رہنے کے لیے عمران ملک انہیں دھمکیاں دیتا رہا کہ اسکے حساس اداروں اور پولیس اہلکاروں سے تعلقات ہیں۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں کبھی ایسے نمبر سے کال آتی تھی جو ظاہر نہیں ہوتا یا کبھی ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، غلام قادر مری، ایم این اے میر منور ٹالپر کے نمبر سے کال آتی تھی اور ان کے نام پر چپ رہنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔ انہوں نے درخواست میں مندرجہ بالا ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے ان سے رقم واپس کرانے کی اپیل بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ مندرجہ بالا الزامات کا شکار ملزم رضا رند پہلے ہی حساس اداروں کے نام پر لوگوں کو بلیک میل کرنے والے کیس میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ باقی 2 ملزمان فلک شیر اور عمران ملک فرار ہیں۔