November 17, 2026

پولیس کی نااہلی۔موٹرسائیکل پھٹہ نے ایک اور شہری کو موت و حیات کی کشمکش میں پہنچادیا۔

IMG-20260222-WA0116

پولیس کی نااہلی۔موٹرسائیکل پھٹہ نے ایک اور شہری کو موت و حیات کی کشمکش میں پہنچادیا۔

میلسی(محمدمختارسولگی) پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس میلسی غیرقانونی موٹرسائیکل پھٹہ سواری کےآگے بےبس ہوگٸی۔ ایک اور شہری غیرقانونی موٹرسائیکل پھٹہ کی ضد میں أکر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا۔ گزشتہ صبح تقریبا آٹھ بجے کالونی روڈ پر پیدل چلتے شہری کو کم عمر نامعلوم موٹر ساٸیکل پھٹہ سوارنے ٹکردے ماری ،جس کےباعث مضروب زمین پر گرپڑا۔ ریسکیوون ون ٹو ٹو نے موقع پر پہنچ کر شدیدزخمی شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی کی نازک صورتِ حال کے باعث ایمر جنسی وارڈ کے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کےبعد مضروب کو بہاولپور ریفرکردیا۔متاثرہ کی شناخت شاہد ولد محمدشفیع سکنہ محلہ اسلام پورہ ہوئی ہے۔ جبکہ نامعلوم ملزم پھٹہ سوار موقع پاکر فرار ھوگیا۔