*اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں آپریشن، 100 سے زائد غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا*
*اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں آپریشن، 100 سے زائد غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا*
اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں 100 سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا جس میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے 2000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
حکام نے بتایاکہ پانچ اضلاع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں آپریشن کیا گیا جبکہ مساجد کی سکیورٹی کے ساتھ سرچ مہم جاری ہے اور رمضان کے دوران 449عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سخت نگرانی کی جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن ، 100 سے زائد افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔