پاکستان ترقی کی منازل طےکررہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔گورنر سندھ
پاکستان ترقی کی منازل طےکررہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔گورنر سندھ
تقریب کے مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نے بھی روزہ رکھا تھا اور انہوں نے ساتھ ہی افطار کیا۔کامران ٹیسوری
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اب ترقی کی منازل پر جا رہا ہے، اب کوئی ہمیں روک نہیں سکتا ۔ امید رمضان کے عنوان سے پہلے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے بتایا کہ مہمان خصوصی اطالوی قونصل جنرل نے بھی روزہ رکھا تھا اور ساتھ ہی افطار کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اطالوی قونصل جنرل نے قرعہ اندازی کی، خوش نصیب نازیہ امتیاز کے نام 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے عزیز اللہ اور سیدہ کونین کو عمرے کے ٹکٹ دیے گئے جبکہ معروف نعت خواں قاری وحید ظفرقاسمی اورخاور نقشبندی نے ہدیہ نعت پیش کیں۔