نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن اور ایس ایس پی نواب شاہ سمیر نور چنہ کی گزشتہ رات پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے اہلکار اللہ ڈنو سولنگی کی نمازِ جنازہ میں شرکت گزشتہ رات جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ آج پولیس ھیڈ کوارٹر نوابشاہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی نواب شاہ سمیر نور چنا اور دیگر سینئر پولیس و سول افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ افسران نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے ان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ محکمہ پولیس شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارا فخر ہیں جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور قانون کی مکمل عملداری کو برقرار رکھا جائے۔نمازِ جنازہ میں پولیس اہلکاروں، معززینِ شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔