October 3, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

Screenshot_2026-02-17_143548

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

*🛑 18 فروری 2026 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) رمضان کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد

🚨 (2) بونیر، مردان، ٹنڈوالہیار اور دیگر مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں، اجلاس میں سائنسی ماہرین اور علما شریک ہوئے

🚨 (3) بھارت اور بنگلادیش سمیت متعدد ممالک میں رمضان کا چاند نظر آگیا؛ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا

🚨 (4) مدینہ منورہ کے بازار اور شاہراہوں کو ماہِ رمضان کی آمد پر سجا دیا گیا

🚨 (5) رمضان کی مبارکبادیں؛ یہ خدا کی بے شمار نعمتوں کی قدر کا بابرکت مہینہ ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

🚨 (6) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان

🚨 (7) اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

🚨 (8) تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں، کے پی حکومت کی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں پیش

🚨 (9) رمضان کے دوران روزانہ صبح 3:00 بجے (سحری سے قبل) سے رات 10:30 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رکھی جائے گی، ایس ایس جی سی

🚨 (10) پنجاب؛ رمضان المبارک کیلئے دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

🚨 (11) رمضان المبارک میں سندھ بھر کے اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

🚨 (12) ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے نمیبیا کو باآسانی شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

🚨 (13) پاکستان کی جانب سے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی

🚨 (14) راولپنڈی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، تین بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق، ماموں زخمی

🚨 (15) ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا کسٹم آفس اور پولیس پر حملہ، 2 اہلکار شہیـد

🚨 (16) تہرے قتــل کے ملزم کی چلتی ٹرین سے گرفتاری اور گوجرانوالہ میں ’اپنے ہی ساتھیوں‘ کے ہاتھوں ہلاکت: ’ملزم نے بالیوں کے لیے خاتون کے کان کاٹ دیے‘

🚨 (17) لاہور؛ ماں نے دو بچوں کے ساتھ دریائے راوی میں چھلانگ لگادی

🚨 (18) سانحہ گل پلازہ: لائٹ بند نہ ہوتی تو جانیں بچ سکتی تھیں: چیف فائر افسر کے کمیشن کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

🚨 (19) آئی سی سی کا بھارت سے اہم کرکٹ ایونٹس کی میزبانی واپس لینے پر غور

🚨 (20) رمضان کی پہلی تراویح: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ایمان افروز مناظر

🚨 (21) بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی

🚨 (22) کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی رکشے سے اترنے والی خاتون کو ٹکر، موقع پر جاں بحق

🚨 (23) کراچی: گلشن معمار کے علاقے کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے

🚨 (24) کراچی میں رمضان المبارک کی آمد پر مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، ہزاروں شہری پریشان

🚨 (25) کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی نقب زنی واردات 48 گھنٹے میں حل، 6 ملزمان گرفتار، 31 کروڑ مالیت کے زیورات برآمد

🚨 (26) کراچی: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پری لائسنس ڈرائیونگ ٹریننگ لازمی قرار

🚨 (27) رمضان کی آمد، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

🚨 (28) وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ

🚨 (29) غ_ز_ہ؛ اس را_ئیلی فوجی نے تاریکی میں ساتھی اہلکار کو دشمن سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

🚨 (30) چھ مقدمات کی سماعت: عمران خان کو عدالت لانے یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

🚨 (31) کینسر کے مریضوں کیلیے جعلی دوا بنانے والی فیکٹری پر چھاپا، بڑی کھیپ پکڑی گئی

🚨 (32) ’عمران خان کے وکیل اپنے ہی خلاف عدالتی فیصلہ لیکر آگئے‘،سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کےمقدمات کی سماعت

🚨 (33) لکی مروت میں بڑی تباہی ٹل گئی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

🚨 (34) وفاقی سرکاری اداروں کے لیے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری

🚨 (35) کراچی؛ عدالت کا موبائل ایپ سے پیسے کاٹنے کے باوجود پیکیج نہ کرنے پر کمپنی سے جواب طلب

🚨 (36) لاہور میں دلخراش واقعہ، مخالفین کو پھنسانے کے لیے باپ نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو قتــل کردیا

🚨 (37) کراچی: ملیر میں نجی انٹر نیٹ آفس کے اندر جنریٹر کا دھواں بھرنے سے نوجوان جاں بحق

🚨 (38) سندھ میں پسندیدہ نمبر پلیٹ کی فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر

🚨 (39) پاکستان نے ورلڈ کپ 2028 کیلئے براہ راست کوالیفائی کر لیا، دیگر ٹیموں میں بھارت ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، زمبابوے ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل

🚨 (40) پاکستان انڈیا اب بڑا میچ نہیں رہا، یہ وہ پاکستان نہیں جو میانداد، وسیم اکرم کے وقت ہوتا تھا: گنگولی

🚨 (41) پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرےگا، وزیر دفاع خواجہ آصف

🚨 (42) سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کی باتیں کریں گےتو عمران خان کی رمضان میں ملاقاتیں بھی بند ہو جائیں گی: رانا ثنااللہ