October 3, 2026

عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی رپورٹ کا خلاصہ یہ ہے

Screenshot_2026-02-17_143548

عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی رپورٹ کا خلاصہ یہ ہے

1. عمران خان کی دائیں آنکھ میں سنگین مسئلہ ہے۔ اکتوبر 2025 سے دھندلا پن شروع ہوا، تین ماہ تک علاج نہیں ملا۔ اب صرف 15 فیصد نظر آتی ہے۔ انجیکشن لگا لیکن دیر سے ہوا۔

2. خان صاحب نے بتایا کہ 73 سال کی عمر میں خون کے ٹیسٹس باقاعدہ ہونے چاہیے تھے، مگر نہیں ہوئے۔ دانتوں کا چیک اپ بھی دو سال سے نہیں ہوا۔ بار بار درخواست کی مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

3. ملاقات کے دوران آنکھ سے پانی بہتا رہا، وہ بار بار صاف کرتے رہے۔ گرمیوں میں 2-3 بار فوڈ پوائزننگ بھی ہوئی۔ رپورٹ میں یہ سب لکھا ہے۔

4. جیل میں بنیادی سہولیات ٹھیک ہیں، سیل الگ ہے، ورزش کا سامان ہے، خوراک فیملی بھیجتی ہے۔ لیکن صحت کے مسائل پر توجہ کی کمی سے شدید پریشانی ہے۔

5. بیرسٹر سلمان صفدر کی رپورٹ کے مطابق خان صاحب مجموعی طور پر ٹھیک لگے، لیکن آنکھ کا مسئلہ سنگین ہے۔ عدالت نے مزید معائنہ کا حکم دے دیا ہے۔

6. عمران خان نے کہا: میری ضروریات محدود ہیں، بنیادی چیزیں مل رہی ہیں۔ مگر صحت کے چیک اپ اور علاج میں تاخیر سے کافی تکلیف میں ہوں۔