November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کی شاندار اختتامی تقریب بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں

IMG-20260218-WA0169

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)
ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کی شاندار اختتامی تقریب بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدسیکریٹری کھیل سندھ منور علی مہیسر اور کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔تقریب میں رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ساراہ جاوید، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری اور دیگر نے شرکت کی۔ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول میں شہید بینظیرآباد نے پہلی، ضلع سانگھڑ نے دوسری (رنرز اپ) اور ضلع نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔صوبائی سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر اور کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ونرز، رنرز اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور مختلف محکموں کے افسران میں شیلڈز تقسیم کی۔ ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ اسپورٹس شہید بینظیرآباد کی جانب سے منعقدہ 7 روزہ ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کی شاندار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی۔ تقریب میں کھلاڑیوں، کوچز، اساتذہ، ضلعی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھرپور سراہا تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ منور علی مہیسر اور کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو تھے۔ اس موقع پر منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسر نے کہا کہ حکومتِ سندھ نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے صوبے کے تمام اضلاع میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس فیسٹیول جیسے ایونٹس نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ آئندہ منعقد ہونے والے سندھ گیمز کے میچز شہید بینظیرآباد میں کروائے جائیں اس حوالے سے صوبائی وزیر و کمیٹی اراکین کو سفارشات بھیجی جائیں گی صوبائی سیکریٹری نے ضلع شہید بینظیرآباد کو چیمپئن شپ ونرز ہونے پر مبارکباد پیش کی اور سانگھڑ اور نوشہرو فیروز کی ٹیموں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے تمام شریک اضلاع کی ٹیموں، منتظمین اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس کا تسلسل نوجوان نسل کے لیے نہایت ضروری ہے۔ کمشنر نے ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ اسپورٹس کے افسران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔ اختتامی تقریب سے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، پ پ پ ضلع صدر محمد سالم زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے کوشش ہوگی کے آئندہ بھی ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی میزبانی میں شاندار کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے جائیں گے 7 روزہ فیسٹیول میں ٹوٹل 21 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے شہید بینظیرآباد نے 14 کھیلوں کے مقابلے جیت کر پہلی پوزیشن، سانگھڑ نے 7 مقابلے جیت کر دوسری اور نوشہرو فیروز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ڈویژنل انڈر 25 اسپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے جن میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن اور دیگر کھیل شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی سیکریٹری منور علی مہیسر اور کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے شہید بینظیرآباد ضلع کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی اور ٹیموں کو ونرز چیمپئن شپ ٹرافی اور ضلع سانگھڑ کو دوسرے پوزیشن حاصل کرنے پر رنرز اپ ٹرافی ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ساراہ جاوید کو دی جبکہ مختلف محکموں کے افسران کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئی تقریب کے اختتام پر بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ساراہ جاوید, ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ، ایڈیشنل کمشنر سید عمار حسین، ایڈیشنل کمشنر محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد صدام حسین میمن، پرنسپل بختاور کیڈٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر فریدہ شیخ، میئر قاضی محمد رشید بھٹی، ڈپٹی میئر چودہری مبشر آرائیں، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت، جاوید ملک، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضیٰ گوہر، ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شہزاد جسکانی، انچارج ریسکیو 1122 عبدالمنان، ڈسٹرکٹ مینیجر ایس آئی ای ایچ ایس اقصیٰ جمالی، مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسران، شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز اضلاع کی ٹیموں، کھلاڑیوں اور شائقین اسپورٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔