November 17, 2026

*دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے: وزیر اعلیٰ سندھ*

IMG-20260214-WA0214

*دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے: وزیر اعلیٰ سندھ*

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکا ہے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے۔

پولیس ٹریننگ سعید آباد میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا موجودہ حالات میں دہشت گردی اور جرائم کےخلاف سندھ پولیس نے بھرپور کارروائیاں کی ہیں، سندھ پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کی وجہ سے صوبے میں امن قائم ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کراچی میں جب کچھ سال پہلے دہشت گردوں نے چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا تو کانسٹیبل شہید ہوئے، پچھلے سال جنوری سے دسمبر تک 1325 پولیس مقابلےہوئے، جن میں 207 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس سال یکم جنوری سے آج تک 115 پولیس مقابلے ہوئے جن میں27 ڈاکوؤں کو ہلاک کیاگیا اور 82 زخمی ہوئے، پولیس نے 81 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا اور 153 ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ امیدکرتا ہوں کہ سندھ پولیس ایسے ہی بہادری سے کام کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کرےگی، ایک وقت تھا کہ دہشت گرد روزانہ کئی لوگوں کو شہید کر دیتے تھے، یہاں بم دھماکے ہوتے تھے، ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی لیکن ہم دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے ہیں، بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں۔