176

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری ہے، اربن ایریاز، رورل ایریاز ، روڈ، زمین کے استعمال بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے، ماسٹر پلان سے مسقبل میں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ماسٹر پلان، کلاسیفیکیشن پر کام جاری ہے، اربن ایریاز، رورل ایریاز ، روڈ، زمین کے استعمال بارے پلان مرتب کیا جارہا ہے، ماسٹر پلان سے مسقبل میں ڈویلپمنٹ، روڈز دوسرے اضلاع و شہروں سے روابط اور نئے شہروں اور ہاوسنگ اسکیم کے قیام میں مدد حاصل ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں ماسٹر پلان کے حوالے سے منعقدہ دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیف ٹاون پلاننگ نیسپاک،ضلع کونسل سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران و بلڈنگ انسپکٹرز اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اس موقع پر موجود تھے۔ چیف ٹاون پلاننگ نیسپاک نے ماسٹر پلان بارے اب تک پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں آئندہ 20سال کی تعمیر و ترقی اور مستقبل کے منصوبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئے تفصیلی معاملات زیر بحث لائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ کسی بھی شہر کے مستقبل کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں جامع پلاننگ اور حکمت عملی تیار کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ شہریوں کی تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع منصوبہ بندی کی جا سکے جس سے نئے منصوبے شروع کرنے، اراضی کے استعمال اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے جامع پلاننگ تیار کرکے آنے والی نسلوں کو ضروریات اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں