November 17, 2026

پرنس اینڈریو نے جیفری ایپسٹین کو افغانستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے برطانیہ کی سرکاری

Screenshot_2026-02-12_164900

پرنس اینڈریو نے جیفری ایپسٹین کو افغانستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے برطانیہ کی سرکاری دستاویزات فراہم کی تھیں ۔ یہ دستاویزات ہلمند صوبے میں موجود یورینیم ، گولڈ ، ماربل اور آئل اینڈ گیس کے بارے میں تھیں ۔ پرنس اینڈریو انٹرنیشنل ٹریڈ کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے تھے اور ہلمند میں برطانیہ کے دستے تعینات تھے ۔

خصوصی نمائندے کی حیثیت سے انہوں نے ہلمند کا دورہ بھی کیا تھا ۔ 2010 میں یہ دستاویزات انہوں نے جیفری ایپسٹین کو فراہم کی تھیں ۔

ای میل ریکارڈ سے پتہ لگتا ہے کہ ویتنام ، ہانگ کانگ ، سنگاپور کے علاوہ کئی دیگر کنٹریکٹ کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کیے جانے کا امکان ہے ۔ پرنس اینڈریو سے سرکاری خطابات واپس لیے جا چکے ہیں ۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ پرنس پر جیفری ایپسٹین سے تعلقات اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

برطانیہ بہادر کے دستے ستمبر گیارہ کے بعد افغانستان میں امریکہ کے ساتھ آئے تھے ۔ ابتدا میں برطانوی دستوں کو کابل کے اردگرد تعینات کیا گیا تھا ۔ 2006 کے بعد برطانوی دستے مستقل ہلمند میں تعینات رہے ۔ 405 برطانوی فوجی ہلاک اور ہلمند میں تعیناتی کے سولہ سال کے دوران مارے گئے ۔

ڈیوائڈ اینڈ رول کی برطانوی پالیسی ہے ۔ برطانیہ کا فوجی نقصان بہت کم ہوا ہے ۔ ہلمند بلوچستان کے ساتھ لگتا ہے ۔ ہلمند میں 5 فیصد سے کچھ زیادہ بلوچ آبادی موجود ہے ۔

برطانیہ کی ہلمند تعیناتی کے دن بلوچستان میں انسرجنسی کے آغاز کے بھی دن ہیں ۔ برطانیہ کا طالبان کے پاور بیس میں اتنا نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستانی صوبے بلوچستان نے بھگتا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایپسٹن فائلز کو اب تک ایک سیکس سکینڈل کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے ، یہ شرمناک جنسی سکینڈل اور کم عمر لڑکیوں کے استعمال کے علاوہ ، حکومتوں پر اثرانداز ہونے ، فیصلے تبدیل کرانے ، معاہدے کروانے سیاسی سفارتی اثرات کے گرد پھیلا ایک تہہ در تہہ گورکھ دھندہ بھی ہے ۔🔥