November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) تحریک اساتذہ سرگودھا کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع خوشاب میں نئی

IMG-20260213-WA0192

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) تحریک اساتذہ سرگودھا کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع خوشاب میں نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ارم اقبال سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
وفد میں پروفیسر محمد سہیل ملک، پروفیسر عامر ملک، پروفیسر بابر محمود شاہ ( گورنمنٹ انبالہ کالج سرگودھا) اور ڈاکٹر عاصم شہزاد جوئیہ، پرنسپل گورنمنٹ کالج جوہر آباد شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے ڈاکٹر ارم اقبال کی تعلیمی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ضلع خوشاب کے تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، معیارِ تعلیم اور اساتذہ کے مسائل کے حل میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ڈاکٹر ارم اقبال نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹیچر
برادری کے ساتھ قریبی رابطہ اور مشاورت کو یقینی بناوں گی اور تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گی۔اس موقع پر تعلیمی امور، ادارہ جاتی بہتری اور باہمی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔