November 17, 2026

خون سفید نہییں ہوا بلکہ گٹر کا گندہ پانی بن گیا :قا۔

FB_IMG_1770957029572

خون سفید نہییں ہوا بلکہ گٹر کا گندہ پانی بن گیا :قا۔تلوں کو پھرتی لے ڈوبی : سگے چھوٹے بھائی کے قا۔تل دو بھائی گرفتار ۔۔فیصل آباد کے تھانہ صدر کی حدود میں کچھ روز قبل پیش آیا واقعہ ۔۔۔ پولیس نے ریکارڈ وقت میں ملزمان کو حوالات پہنچا دیا ۔۔۔۔ جنوری کے آخری ہفتے کی بات ہے ایک تش۔دد زدہ 23 سالہ نوجوان عثمان زخمی حالت میں ایک قبرستان کے پاس صبح صبح صفائی والے عملے نے دیکھا پولیس کو اطلاع دی گئی تو موقع سے شواہد اکٹھے کرکے زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر اسے اتنی بری طرح تش۔دد کا شکار بنایا گیا تھا کہ نہ تو اسکی شناخت ہو رہی تھی اور اتنی بلیڈ۔نگ ہو چکی تھی کہ یہ ہپستال میں چل بسا ۔ یہ صاف صاف اندھے ق۔ت۔ل کا کیس تھا ، پولیس نے شناخت کے لیے فنگر پرنٹس لے لیے تھے اور اشتہار شور وغوغا بنا کر دیگر تھانوں کو بھجوا دیا تھا مگر اسی دوران ایک عمر نامی شخص روتا پیٹتا آیا اور اس نے انکشاف کیا کہ وہ مق۔تول کا بھائی ہے ۔۔۔ وہ شخص بعد میں مقدمہ کا مدعی بن گیا مگر اس شخص کے فوری طور پر موقع واردات پر پہنچنے کی وجہ سے پولیس شک میں پڑ گئی کہ اپنے بھائی کے ق۔ت۔ل کا اسے کیسے معلوم ہوا جب کہ ابھی تک اس واقعہ کی اطلاع کہیں نشر نہیں ہوئی تھی ۔۔۔ پولیس نے اس نکتے کو ذہن میں رکھا مگر میت پوسٹ۔ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ، رات کے وقت جنازہ رکھا گیا تھا ادھر جنازے سے پہلے پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیوز مل چکی تھیں جن میں مدعی مقدمہ ایک اور شخص کے ساتھ ملکر زخمی کو لے جارہا تھا ۔ یہ ایک مضبوط ثبوت تھا ، جنازے سے پہلے پولیس نے جان بوجھ کر گرفتاری نہیں ڈالی مگر جنازہ پڑھ کر تدفین کردی گئی تو پولیس مق۔تول اور ملزمان کے گھر پہنچ گئی اور ایک بھائی جو مقدمہ کا مدعی تھا اسے حراست میں لے لیا ۔ اسے تھانے لایا گیا تو 10 منٹ میں اس نے ساری کہانی بتا دی ۔ ملزم کے مطابق مق۔تول انکا سگا چھوٹا بھائی تھا ، کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا جب کہ ملزمان دونوں بھائی دبئی میں باییک رائیڈر کا کام کرتے تھے ، اس بات پر انہوں نے مق۔تول کو سمجھایا لیکن وہ ان سے لڑتا تھا اور بات نہ مانتا تھا ، آخر دونوں بھائیوں نے مشورہ کیا کہ واپس دبئی روانگی سے پہلے اسکا مکو ٹھپ دیں گے اور جنازہ پڑھوا کر دبئی روانہ ہو جائیں گے ، انہوں نے بھائی کو ڈنڈوں سوٹوں سے ما۔را اور رات کے اندھیرے میں مردہ سمجھ کر اسے قبرستان کے پاس پھینک گئے ۔ 2 دن بعد انکی دبئی روانگی تھی ٹکٹ کنفرم تھی مگر سیلوٹ ہے فیصل آباد پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو جنہوں نے معمولی سی بات پر سگے بھائی کا ق۔ت۔ل کرنے والے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔ قوی یقین ہے کہ ملزمان اپنے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے ۔۔۔ #fblifestyle