November 17, 2026

وہ ایک سو پچاس سے زائد ایسے نوجوان تھے جو خاموشی سے اپنے رب سے جا ملے، اور دنیا کو خبر تک نہ ہوئی۔

IMG-20260212-WA0254

وہ ایک سو پچاس سے زائد ایسے نوجوان تھے جو خاموشی سے اپنے رب سے جا ملے، اور دنیا کو خبر تک نہ ہوئی۔
کل حقیقت سامنے آئی ہے۔ محاذ کے ترجمان نے ان مردوں کو الوداع کہا جنہوں نے ذلت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا، اور خالق سے ملاقات تک تاریک سرنگوں میں جمے رہے۔
وہ نوجوان دو برس تک سرنگ سے سرنگ منتقل ہوتے رہے۔
موقع ملتا، سر اٹھاتے، وار کرتے، اور پھر اندھیرے میں گم ہو جاتے۔
کچھ لوٹ آئے، بہت سے نہ لوٹے۔
دو سال، اتنی مدت میں وہ ثابت قدم رہے جن کے سامنے جدید، منظم فوجیں دنوں میں بکھر گئیں۔
جب کہا گیا کہ جنگ ختم ہو گئی ہے، تب بھی ان کے لیے کچھ ختم نہ ہوا۔
سامنے دو راستے تھے:
یا ذلت آمیز ہتھیار ڈالنا یا تنگ، گھٹن زدہ سرنگوں میں آخری سانس تک ڈٹے رہنا۔
انہوں نے دوسرا راستہ چنا۔
بھوک، پیاس، سردی، زخم سب کچھ تھا، مگر شکوہ نہ تھا۔
وہ چاہیں تو خود کو بچا سکتے تھے، دوسروں کا نام دے سکتے تھے،
مگر انہوں نے ایسا نہ کیا۔
کیونکہ ان کے نزدیک زندگی سے بڑی چیز عزت تھی۔
جب سب نے سودا کیا، انہوں نے قیمت ادا کی۔
اور پھر امت نے انہیں بھلا دیا
کیونکہ آزاد لوگ غلام ذہنوں کو آئینہ دکھاتے ہیں،
اور آئینے اکثر توڑ دیے جاتے ہیں۔
وہ ایک سو پچاس، آج اللہ کے حضور کھڑے ہیں
نہ جھکے، نہ پلٹے، نہ لرزے۔
وہ آزاد تھے، اس دور میں جب آزادی جرم بن چکی ہے۔
ہم ان کے نام نہیں جانتے،
مگر تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔
انشاء اللہ