November 17, 2026

*وندر: ایس ایچ او وندر سب انسپکٹر راشد بزنجو کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ایچ او تھانہ ہائیٹ تعینات کر دیا گیا۔*

IMG-20260212-WA0244

*وندر: ایس ایچ او وندر سب انسپکٹر راشد بزنجو کا تبادلہ کر کے انہیں ایس ایچ او تھانہ ہائیٹ تعینات کر دیا گیا۔*

ان کی وندر سے رخصتی کے موقع پر ڈی ایس پی آفس وندر میں ایک مختصر مگر پروقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی، صحافی دریاخان انگاریہ، سب انسپکٹر نظر محمد انگاریہ، اے ایس آئی میر امیر خان جاموٹ، سومار خان سیاں، انچارج کھرکھیڑا چیک پوسٹ عین الحق موندرہ، ڈام چوکی انچارج مولا بخش بزنجو، اور رحیم نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء سب انسپکٹر راشد بزنجو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ شرکاء نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خوش اخلاقی کی تعریف کرتے ہوئے نئی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر انہیں پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا اور انکی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔