November 17, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)نیشنل بینک دوڑ برانچ کے آپریشن منیجر عزیز الرحمان جمالی اور دیگر اسٹاف کے تبادلے

IMG-20260211-WA0180

نوابشاہ(بیورورپورٹ)نیشنل بینک دوڑ برانچ کے آپریشن منیجر عزیز الرحمان جمالی اور دیگر اسٹاف کے تبادلے کے بعد بینک کا نظام درہم برہم،نیشنل بینک دوڑ کا سسٹم نئی انتظامیہ کی سمجھ سے بالا تر،ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن نہیں ہوسکی،تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک دوڑ برانچ کے آپریشن منیجر عزیز الرحمان جمالی اور دیگر اسٹاف کے تبادلے کے بعدبینک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور نئے آپریشن منیجر اور دیگر اسٹاف کی مبینہ نااہلی کی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے ملازمین تنخواہ اور پینشن سے محروم ہیں،اور بینک کا سسٹم انکی سمجھ سے بلاتر ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق آئے روز بینک سسٹم خراب ہوتا ہے،پینشنرزکو جان بوجھ کر پریشان کیا جاتا ہے،ضیف العمر پینشنرز کو بائیومیٹرک کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے،اورalive certificateکے ذریعے انکی تصدیق نہیں کی جاتی ہے،نیشنل بینک دوڑ برانچ کے آپریشن منیجر اور دیگر اسٹاف کا رویہ بھی ہتک آمیز ہوتا ہے،عوامی حلقوں نے نیشنل بینک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے اور بینک میں کسٹمر دوست اسٹاف مقرر کیا جائے