فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام 27واں سالانہ فری میڈیکل کیمپ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺچوک گھنٹہ گھر میں لگایا گیا جس کا افتتاح لائف کئیر فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر محمد وقاص سابق سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام پاکستان۔رانا سجاد مصطفائی ۔چیرمین مصطفائی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور چیرمین
فیصل آباد۔المصطفے فاؤنڈیشن کے زیرانتظام 27واں سالانہ فری میڈیکل کیمپ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺچوک گھنٹہ گھر میں لگایا گیا جس کا افتتاح لائف کئیر فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر محمد وقاص سابق سیکرٹری جنرل انجمن طلبہ اسلام پاکستان۔رانا سجاد مصطفائی ۔چیرمین مصطفائی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین شھزاد۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد۔ڈویژنل صدر محمد ناصر قادری نے کیا۔کیمپ کے میزبان ضلعی صدر ملک محمد علی کلاسن۔ابرار ضیاء۔مداح حسین مصطفائی۔محمد اویس مصطفائی۔محمد عمر۔ڈاکٹر کاشف نوید۔اور دیگر بہترین انتظامات کیے تھے۔کیمپ میں محمد ناصر نقشبندی۔سنی تحریک۔ملک رضوان۔افضال شاھین ۔راہنما فضل کریم فاؤنڈیشن۔محمد نواز سرور۔راہنما المصطفے ویلفیئر سوسائٹی۔عمیر اعوان۔خلیل الرحمن۔راہنما انن طلبہ اسلام۔قاری حبیب الرحمن راہنما جماعت اہلسنت۔اور کثیر تعداد میں دیگر احباب محبت نے وزٹ کیا۔سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے وائس چیرمین طارق چشتی نے بتایا کہ المصطفے فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر خالد حسین شھزاد عرصہ 27سال سے یہ کیمپ لگا رھے ھیں۔کیمپ پر احباب کا استقبال بھی کیا جاتا ھے اور مریضوں کو چیک اپ کے ساتھ ادویات بہی دی جاتی ھیں۔سرور کونین خاتم النبیین حضرت محمد مصطفے ﷺکی ولادت باسعادت سے ظلم کے اندھیرے چھٹ گے۔اور امن محبت کا دور شروع ھوا۔ھر مسلمان آج خوشی منا رھا ھے۔اینے اپنے انداز میں اپنی عقیدت کا اظہار کررھا ھے۔