وزیر اعلیٰ پنجاب کا تعلیمی وژن اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی سکیم: پیف افسران کے ہاتھوں یرغمال و ناکام
وزیر اعلیٰ پنجاب کا تعلیمی وژن اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی سکیم: پیف افسران کے ہاتھوں یرغمال و ناکام
13 ہزار آؤٹ سورس سکولوں کے لاکھوں بچوں کی انرولمنٹ کو غیر تصدیق شدہ قرار دے کر اربوں روپے کی سبسڈی سے محروم کر دیا گیا۔
لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پی ایس ار پی پروگرام کی یونین آف پیف PSRP کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حکام بالخصوص ایم ڈی شاہد فرید، پروگرام ڈائریکٹرز PSRP اور ریجنل ڈائریکٹرز راولپنڈی و ملتان کے ناروا رویے اور سلوک پر شدید احتجاج اور تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور وزیر تعلیم رانا سکندر سے مطالبہ کیا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران کی تعلیم دشمن پالیسیاں اپ کے ن لیگی حکومت کے تعلیمی ویژن کو ناکامی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ ہم نے متعدد بار متعلقہ حکام کو درخواست دی کہ پیف مانیٹرز کا رویہ لائسنسز اور ادارے میں موجود سٹاف کے ساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہوتا ہے۔ پنجاب بھر سے لائسنسیز نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی خان کے مانیٹر طاہر سلیم اور اٹک کے مانیٹر امجد حسین شاہ کو فوری طور پر برخاست کر کے ان کے خلاف انکوائریاں کی جائیں۔ ہم نے ان کے خلاف مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد فرید اور دیگر ڈائریکٹرز ایم اے کو بار بار شکایات کی لیکن ان مانیٹرز کے خلاف ذرا برابر بھی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس ضمن میں ادارے نے ہم سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ امجد حسین شاہ جس کے خلاف نہ صرف ڈسٹرکٹ اٹک بلکہ مظفرگڑھ ملتان سرگودھا اور دیگر اضلاع سے بھی درخواستیں جاتی رہی ہیں کا یقینا ایم ڈی پی ایف سے خاص تعلق ہے اسی وجہ سے امجد حسین اور طاہر سلیم دونوں کے خلاف ادارے نے آج تک کوئی کاروائی کرنا تو درکنار درخواست دہندگان کو پوچھنا بھی گوارا نہ کیا۔ ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد اور فزیکل نفیکیشن کی ظالمانہ پالیسی ایسا امر ہے کہ جس کی وجہ سے اب تک چار سے پانچ لاکھ بچے ان آؤٹ سورس سکولوں میں فزیکلی ویریفکیشن نہ ہونے کے سبب اؤٹ اف سکول ثابت ہو رہے ہے۔ ان تصدیق نہ کئے گئے بچوں کی ادائیگی سے پیف متعلقہ سکولوں کو ادائیگی سے محروم کر رہا ہے جبکہ لائسنسیز ان تمام داخل شدہ بچوں کو اساتذہ سمیت ضروریات تعلیم مہیا کر رہے ہیں۔ ایک ہی دن میں فزیکل ویریفکیشن جو کہ سرپرائز وزٹ کے نام پر ہوتی ہے کے لیے لائسنس کس طرح تمام بچوں کو سکول میں حاضری کا پابند کر سکتا ہے ایسے ظالمانہ رویے اور پالیسیوں کی وجہ سے کٹوتیوں کٹوتیوں کے بعد محض 50، 60 ہزار روپیہ لائسنس سی کو دیا جا رہا ہے ایسے میں جب کہ سکولوں کی تعداد عمومی طور پر 100 سے کم ہی ہے تو لائسنس سی ادارے کے اخراجات کیسے پورے کرے گا اور اپنے روزگار کے لیے کیا بچا پائے گا۔ یقینی طور پر ایسے حالات میں یہ سرکاری سکول اور پروگرام بند ہو جائے گا۔ اس ضمن میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ خصوصی مانیٹنگ سیل قائم کر کے پی ایس ار پی لائسنسز کو ان بورڈ لیں تاکہ ہمارے مشورے تجاویز اور شکایات کی بنیاد پر دیر پاؤ اور مفید پالیسیاں بنائی جا سکیں۔