October 6, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے جشن میلاد النبی کے سلسلے میں صحافی خواتین کی نمائندہ تنظیم نیشنل وومن جرنلسٹس فورم نے ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید کے تعاون سے میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا ۔محفل میلاد میں مہمانان خصوصی محترمہ آمنہ مجتبیٰ( بیگم

IMG-20240917-WA0505

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے جشن میلاد النبی کے سلسلے میں صحافی خواتین کی نمائندہ تنظیم نیشنل وومن جرنلسٹس فورم نے ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید کے تعاون سے میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا ۔محفل میلاد میں مہمانان خصوصی محترمہ آمنہ مجتبیٰ( بیگم وزیر خزانہ و قانونی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان )، محترمہ ممتاز بیگم ایم پی اے پنجاب اسمبلی ، محترمہ رخسانہ کوثر ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور محترمہ فاطمہ بیگم ایم پی اے پنجاب اسمبلی نے شرکت کی ۔صدر نجف فرزانہ چودھری ،سینئر نائب صدر سدرہ عاصم ، کنول، نائب صدر ازکی’ مقصود ، جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار
فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت ، سیکرٹری اطلاعات نبیلہ اکبر ،جوائنٹ سیکرٹری غلام زہرا پروگرام کوآرڈینیٹر فوزیہ سلطانہ،پروگرام سیکرٹری غزالہ عصمت اور ممبر گورننگ باڈی مبشرہ سلطان نے مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا۔ مہمانان گرامی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ صفیہ ناصر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم صفیہ صابری نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض فوزیہ سلطانہ نے نبھائے ۔ پاکستان ریڈیو اور ٹی وی کی مشہور و معروف ایوارڈ یافتہ نعت خواں حافظہ عائشہ قاریہ بمعہ گروپ اور فرح ذوالفقار بمعہ گروپ نبی پاک کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ ازکی’ مقصود نے بھی عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ صحافی خواتین سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد جن میں صفیہ اسحاق صاحبہ، عنبرین فاطمہ ،چندہ عامر، صوبیہ جاوید فاروقی ،تابندہ زاہد ندیم فاروقی, فوزیہ گوہر،سعدیہ صلاح الدین ، شمائلہ اقبال ،ثمن عروج ، ثروت کاظمی، ، شاہین راشد، پروین سجل، ثمینہ حیات،میمونہ صدیقہ، صوفیہ یزدانی ، ڈاکٹر عائشہ زاہد، زیبا ، نسرین بٹ، مبشرہ انور،اقصی تصور،نسرین بٹ،ساجدہ اصغر ، شہلہ عادل ،تہزین طاہر ،فاخرہ خلیل، ریحانہ عثمانی اور روبینہ شاہین کے نام شامل ہیں۔ صحافی خواتین کا محفل میلاد میں جوش و خروش قابل دید تھا ۔ڈاکٹر انیلہ محمود نے آ داب محفل کے موضوع پر اظہارخیال کیا ۔ مہمان خصوصی بیگم وزیر خزانہ وقانونی امور آمنہ مجتبیٰ شجاع نے نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری کو خوبصورت محفل میلاد کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا صحافی خواتین کی تنظیم نجف کی ورکنگ جرنلسٹس کے لیے خدمات قابلِ ذکر ہیں ۔ممتاز بیگم ایم پی اے پنجاب اسمبلی نے کہا جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا مسلمانوں کے ایمان کو جلا بخشتا ہے۔ رخسانہ کوثر ایم پی اے پنجاب اسمبلی نے کہا امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق رکھنے والے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی اپنے اپنے انداز سے ضرور منائے۔ فاطمہ بیگم ایم پی اے پنجاب نے کہا محفلِ میلاد اس انداز سے منائے کہ قلب و روح اس خوشی کے احساس سے شادماں ہو جائے۔ بعد ازاں مہمانان گرامی اور صدر نجف فرزانہ چودھری نے حاضر ین محفل میں تحائف تقسیم کیے ۔ تقریب کے اختتام مہمانوں کو کھانا ،روح افزا مشروب اور مٹھائی پیش کی گئی ۔ نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری نے ایوانِ اقبال کے ایڈمنسٹریٹر انجم وحید کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا آئندہ بھی اپنی صحافی بہنوں کے لیے اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد کرتے رہیں گے اس پلیٹ فارم سے صحافی خواتین کے مسائل اور حقوق کی پاسداری کے لیے کام کرنا اولین ترجیح ہے۔