November 17, 2026

*سنگین واقعات کچھ لوگوں کے لیے پریشانی اور کچھ نوسر بازوں کے لیے دہاڑی لگانے کا موقع بن جاتے ہیں*

Screenshot_2026-02-09_083206

*سنگین واقعات کچھ لوگوں کے لیے پریشانی اور کچھ نوسر بازوں کے لیے دہاڑی لگانے کا موقع بن جاتے ہیں*

*ایسا ہی ایک واقعہ بورےوالا میں بھی پیش آیا*

*بورےوالا. نواحی گاؤں 461 ای بی کے رہائشی منظور احمد کے لیے دو ماہ قبل اس کے بیٹوں نے وہ پریشانی کھڑی کی کہ جس کے حل کے لیے اس کے درد مند بن کر نوسر بازوں نے دہاڑی لگا لی*

*منظور احمد کے بیٹوں کو پولیس نے گرفتار کیا تو دو نوسر باز متحرک ہوئے اور اسے یقین دہانی کروائی کہ مسئلہ ہی کوئی نہیں اتنے پیسے دو اور بچے پولیس سے ہم رہا کروا لیں گے.*

*بیٹے پھنسے ہوئے ہوں پولیس رشوت سے انکار کر دے تو مجبور باپ کو نوسر باز کی باتوں میں آنے سے بھلا کون روک سکتا تھا*

*پولیس کے نام پر 50 ہزار کا مطالبہ کیا گیا اور بالآخر ڈیل 48 ہزار میں فائنل ہوئی اور رقم نوسر بازوں نے وصول بھی کر لی*

*سارے واقعہ سے پولیس لا علم تھی نہ تو نوسر بازوں سے پولیس کا تعلق تھا نہ کوئی ڈیل*

*اب منظور احمد نے پھر پولیس سے ہی رجوع کیا ہے تاکہ پولیس کے نام پر پیسے لینے والوں کو قابو کیا جا سکے*