افسوس ناک حادثہ گھر کا اکیلا کفیل ستھرے پنجاب کا نوجوان ملازم دورانی ڈیوٹی افسوسناک حادثے کا شکار زندگی کی بازی ہار گیا
افسوس ناک حادثہ
گھر کا اکیلا کفیل ستھرے پنجاب کا نوجوان ملازم دورانی ڈیوٹی افسوسناک حادثے کا شکار زندگی کی بازی ہار گیا
نواحی گاؤں 157/ ای بی کا شہزاد نامی نوجوان جو ستھرے پنجاب میں بطور ڈرائیور ملازم تھا دوران ڈیوٹی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جانبحق ہوگیا
ہلاک ہونے والا نوجوان اپنی بوڑھی ماں’ نابینا بھائی اور دو بہنوں کا واحد سہارا تھا جو اپنوں کا پیٹ پالنے کیلئے پنجاب کو ستھرا کرتے ہوئے چل بسا
نظام کی بے حسی دیکھیے کہ ستھرے پنجاب کا کوئی بھی اعلیٰ عہدیدار اس غریب گھرانے کی دادرسی کیلئے نا پہنج سکا اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر پاکپتن شریف اور نہ ہی اسسٹنٹ کمشنر عارف والا نے اسکا کوئی نوٹس لیا بیوہ بوڑھی ماں رو رو کر دوہائی دیتی رہی کہ اب ہمارا کوئی نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے نوٹس لینے کی اپیل