October 6, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس، اہم فیصلے

20240916_065654

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 15واں اجلاس، اہم فیصلے

تین میگاپراجیکٹس، اپنی چھت اپنا گھر، چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری

غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر سزائیں اور جرمانہ بڑھا دیا گیا
پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری

صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری ہوگا، کابینہ نے منظوری دے دی
15 لاکھ روپے قرض لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر لوننگ سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل، عوام سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے
کابینہ نے اپنی چھت ……اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہاؤسنگ لون کیلئے سماجی، معاشی اور آمدن کے ذرائع سکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت
عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔ مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی وزراء کو ہاؤسنگ لون کی پہلی قسط خود جاکر دینے کی ہدایت
پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر دینے کی منظوری
50 ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی
20 ستمبر سے آغاز اور 20 اکتوبر کو قرعہ اندازی کی جائے گی
پنجاب کے کاشتکاروں کو 30 ہزار ٹریکٹر دینا چاہتے ہیں۔مریم نوازشریف

پنجاب کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بچوں کی زیر التواء 12 ہزار ہارٹ سرجری جلدازجلد کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے انٹرنیشنل سرجنز کو مدعو کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا بچوں کے دماغی امراض کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی وزیر صحت کو چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کی ہدایت
کابینہ کا چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین

پنجاب آرمز آرڈیننس 1965میں ترمیم، جرم ناقابل ضمانت قرار
غیر قانونی اسلحہ اور مینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا تین سے پانچ سال اور جرمانہ 5 سے 7 لاکھ کرنے کی منظوری

کائٹ فلاننگ آرڈیننس2001 کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے، ترسیل پر بھی سزائیں مقرر کرنے کی منظوری

کائٹ فلاننگ آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی قید کی سزا، 2 سے 5 سال اور جرمانہ 20 سے 50 لاکھ تک ہوگا