September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو ایچ ای سی کا چیرمین مقرر ہونے پر مبارکباد۔چیف اکرام الدین

IMG-20260209-WA0151
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو ایچ ای سی کا چیرمین مقرر ہونے پر مبارکباد۔چیف اکرام الدین

اللہ تعالٰی انہیں اس اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں کامیابی، بصیرت اور استقامت عطا فرمائے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی تعلیمی خدمات، تحقیقی بصیرت اور انتظامی تجربہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی قیادت میں HEC پاکستان میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور عالمی معیار کے فروغ کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تقرری نہ صرف پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی علمی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ملک کے تعلیمی مستقبل کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت بھی ہے۔انہوں نے چیئرمین ایچ ای سی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں کامیابی، بصیرت اور استقامت عطا فرمائے اور ان کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ تعلیمی نظام مزید مضبوط اور مؤثر ہو۔آخر میں گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایچ ای سی اور جامعات کے مابین باہمی تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور قومی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار مزید نمایاں ہوگا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0