20

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پیرمحل): موٹروے ایم تھری پر پیرمحل سے ملتان کی جانب تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر عبدالحکیم انٹرچینج

ٹوبہ ٹیک سنگھ (پیرمحل):
موٹروے ایم تھری پر پیرمحل سے ملتان کی جانب تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی ایک آلٹو کار کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ نیند کی وجہ سے گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی موٹروے سے نیچے کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں