جیکب آباد میں بدامنی کی آگ بھڑک اٹھی، دولہے سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل کی ڈکیتی پر احتجاج،
جیکب آباد میں بدامنی کی آگ بھڑک اٹھی، دولہے سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل کی ڈکیتی پر احتجاج، دوسری جانب سدھایو برادری نے بھی موٹر سائیکل چوری پر قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکر دہرنا دیا
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد( رپورٹ: اے جی بلوچ) بدامنی خلاف احتجاج موٹر سائیکل چوری خلاف مظاہرین نے قومی شاہراہ پر احتجاجی دہرنا دیا جیکب آباد کے تھانہ سٹی غریب آباد محلے سے گھر کے باہر کھڑی بابل سدھایو کی موٹر سائیکل چوری ہونے والے واقع کیخلاف سدھایو برادری نے قومی شاہراہ شہید اللہ بخش سومرو پارک سامنے ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا پولیس مخالف نعرے بازی کی جبکہ احتجاج کے باعث دونوں اطراف ٹریفک معطل ہوگئی جس کے باعث مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ گزشتہ رات صدر تھانے کی حدود پیچوہا پھاٹک کے قریب دولھے عارف میرالی سے ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سواروں نے روک کر سی ڈی موٹر سائیکل 50 ہزار نقدی سمیت موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے مشتعل مظاہرین نے جمالی واہ ریلوے پھاٹک بند کر کے گھنٹوں تک دھرنا دیا اور پولیس مخالف نعرے بازی کرتے رہے پولیس کی منت سماجت یقین دھانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا ظاہرین نے بڑھتی بدامنی خاص طور پر روزانہ موٹر سائیکلوں کی چوری اور ڈکیتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک سے نوٹس لے کر موٹر سائیکل جی برآمدگی کا مطالبہ کیا۔